ویب ڈیسک : فرانس کے نان بائیوں نے بڑا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق فرانس میں دنیا کی سب سے بڑی ڈبل روٹی تیار کی گئی ہے۔
فرانس کے نان بائیوں نے دنیا کی سب سے لمبی ڈبل روٹی ’’ بیگوئٹ’’ تیار کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔ گینیزبک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ روٹی 461فٹ لمبی ہے۔
خیال رہے فرانس میں ڈبل روٹی نما اس بیکری آئٹم کو بیگویٹ کہا جاتا ہے۔ اس میں آٹا ، پانی اور خمیر شامل کر کے اسے بیکری کے تنور میں پکایا جاتا ہے۔ فرانس کے نان بائیوں نے ا دنیا کی طویل ترین اور بھاری ترین ڈبل روٹی یعنی بیگویٹ تیار کی ہے۔ نان بائیوں نے اس کی لمبائی کا دعویٰ 461 فٹ تک کا کیا ہے۔
یہ لمبائی عام طور پر تیار کی جانے والی بیگویٹ کے مقابلے میں 235 گنا زیادہ ہے۔ اس کی لمبائی کو فٹوں سے میٹروں میں تبدیل کیا جائے تو یہ 140،53 میٹر بنتی ہے۔ فرانس کے نان بائیوں نے اس ریکارڈ کا اعزاز پانے کے لیے پہلے سے کام شروع کر رکھا تھا۔ تاہم اس کے لیے بڑے سائز کا تنور اور اس تنور کی تیاری پہلا مرحلہ تھا ، پھر کامیاب تجربہ ضروری تھا۔ یہ سب مراحل طے کرنے کے بعد عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا دن آگیا ۔
اتوار کو نصف شب کے بعد تین بجے اس منفرد اور گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ پانے والی بیگویٹ کی تیاری شروع کی گئی۔ اس کے لیے آٹا گوندھنے کا روایتی عمل شروع ہو گیا۔ آٹا گوندھے جانے کے بعد اسے روایتی بیگویٹ کی شکل میں ڈھالا گیا اور ایک پہیوں والے تنور کے قریب کیا گیا۔
جہاں اسے تنور میں منتقل کر دیا گیا اور ایک خاص وقت تک تنور میں ہی رکھا گیا۔ اس کے بعد فرانس کے ان نان بائیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی تھی، ان کا شاہکار تیار ہو چکا تھا اور وہ اس کی وجہ سے دنیا میں بد نامی نہیں عزت اورشہرت پانے والے تھے۔
واضح رہے اس سے قبل جون 2019 میں اٹلی میں 132،62 میٹر لمبی بیگویٹ تیار کر کے عالمی ریکارڈ بنایا گیا تھا ، اب فرانس کے نان بائی ان سے آگے نکل رہے تھے۔ ان کا یہ خواب اتوار کے روز دن کے وقت جاگتے ہوئے پورا ہو گیا۔ یوں جو فرانس اپنی پولیس کے جنگ مخالف طلبہ کے ساتھ سختی کی وجہ سے زیر خبر آرہا تھا اس نئے عالمی ریکارڈ کے ساتھ خبروں کا موضوع بن گیا۔