ویب ڈیسک:(دانش منیر) ٹارگٹ پورے نہ کرنے والے افسران کو عہدوں سےفارغ، ڈی جی ایکسائز فیصل فرید نےفیلڈ میں تمام افسران واہلکاروں کو ڈیڈ لائن دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز نے رواں مالی سال میں 45ارب کے ٹارگٹ میں صرف 36ارب 75کروڑ سے زائد ٹیکس وصول کیا, ٹارگٹ سو فیصد حاصل نہ کرنے والے ای ٹی اوز اور انسپکٹرز کو عہدوں فارغ کردیا جائے گا۔
ایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ ناقص ریکوری کرنے والے افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت بھی کاروائی کی جائے گی،20 ارب کے پراپرٹی ٹیکس 80فیصد16ارب 11کروڑ ۔موٹرٹیکس کے 19ارب 55 کروڑ کے ٹیکس میں 82فیصد15ارب 96کروڑ حاصل کیا جاسکا،ایکسائزڈیوٹی میں 3ارب سے زائد وصولی کرکے 85 فیصدٹارگٹ حاصل کیا گیا,پروفیشنل ٹیکس میں 78فیصدٹوٹل ٹارگٹ کا حاصل کیا گیا۔
ڈی جی ایکسائز نے تمام فیلڈ سٹاف کو بروقت وصولیاں کرکے ٹارگٹ حاصل کرنے کا حکم دے دیا۔