گندم اسکینڈل، انوارالحق کاکڑ کاخود کو احتساب کیلئے پیش کرنے کا فیصلہ

گندم اسکینڈل، انوارالحق کاکڑ کاخود کو احتساب کیلئے پیش کرنے کا فیصلہ
کیپشن: Anwarul Haq Kakar
سورس: web desk

(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ہمارے دور میں گندم امپورٹ کرنے کا بہت اچھا موقع تھا اگر میں نے اربوں روپے کمائے یا عوام کو سستی روٹی دینے کی سزا دینی ہے تو جیل میں ڈال دیں۔

تفصیلات کےمطابق نجی نیوز چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ وہ خود کو احتساب کے لئے پیش کریں گے ابھی تک باضابطہ کسی انکوائری کمیٹی میں پیش ہونے کا نوٹس نہیں ملا، وزیراعظم کی کمیٹی نے بلایا تو ضرور حاضر ہوں گا، ہماری حکومت میں اگر ہم سے یہ غلطی ہوگئی کہ ہم نے قانون کو انفورس کردیا، اسمگلنک کی روک تھام کے لئے کارروائیاں کیں ہمارے ساتھ متعلقہ اداروں کا بھی بڑا رول تھا۔

انوارالحق کاکڑ نے اپنی حکومتی کارکردگی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےعام شخص کے لئے فیصلہ کیا جس کی بدولت اُس کو سستی روٹ ملی، اس بات کی سزا اگر دینی ہے تو بالکل دیں، مسلم لیگ ن سے ، وزیراعظم شہباز شریف سے یا ان کی کابینہ سے کوئی شکایت نہیں ہے۔

سابق نگراں وزیراعظم نے مزید کہا اگر گندم اسکینڈل کوئی فنانشل ہے تو اس کو ایکسپوژ ہونا چاہیے اگر میں نے اربوں روپے کمائے ہیں تو میری باقی لائف جیل میں گزرنی چاہیے۔

Watch Live Public News