عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی، اڈیالہ جیل سے بڑی خبر آگئی

عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی، اڈیالہ جیل سے بڑی خبر آگئی
کیپشن: Imran Khan's appearance through video link, big news came from Adiala Jail

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں ویڈیو لنک لنک کے ذریعے پیشی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے ویڈیو لنک کے انتظامات مکمل کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ کو گزشتہ روز ہی سپریم کورٹ کے احکامات موصول ہوئے تھے۔ سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ 

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے یا نہیں، حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اڈیالہ جیل میں ویڈیو لنک کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بانی پی ٹی آئی گرفتاری کے بعد تاحال کسی عدالت میں ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں ہوئے۔

Watch Live Public News