تیل کی قیمتوں میں کمی، مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم

تیل کی قیمتوں میں کمی، مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم

(ویب ڈیسک) تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد  وزیراعلی مریم نوازشریف نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے تمام اضلاع میں انتظامیہ کو کرایوں میں کمی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچایا چاہیے، ٹرانسپورٹ کے کرائے اشیائے خورد ونوش سمیت تمام دیگر اشیاء کے نرخ پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ   ٹرانسپورٹ کرائے کم کر کے عوام کو ریلیف دیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں   ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔  وزیراعلی مریم نوازشریف نے لاہور میں ایک سرے سے دوسرے سرے تک ٹرانسپورٹ کا 5سالہ پلان طلب کر لیا ۔

لاہور میں پرپل اور بلیو لائن ٹرین کے لئے بہترین انٹرنیشنل کنسلٹنٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت  بھی کی۔ 

اجلاس میں  وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو صوبے بھر میں 630 ایکو فرینڈلی بسوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ  لاہور کے لیے 200 ایکوفرینڈلی ڈیزل ہائی برڈبسیں لائی جارہی ہے۔  لاہور میں 100الیکٹرک بسیں پائلٹ پراجیکٹ کے طورپر چلائی جائیں گی۔ ملتان کے لیے 100، راولپنڈی  78، بہاولپور 42 اور فیصل آباد 110 ایکوفرینڈلی بسیں لائی جارہی ہے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے طلبا کے لئے بائیکس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ   چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو بائیکس کی ای بیلٹنگ کے بعد سکرونٹنگ شروع کردی گئی ہے۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ٹرانسپورٹ،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، کمشنر لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر حکام نے  اجلاس میں شرکت کی۔

Watch Live Public News