اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے انڈیا کی سابقہ ''کارکردگی'' کو دیکھتے ہوئے اسے اہم مشورہ دیا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے اس کی ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر سکتی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے دلچسپ پیغام میں فواد چودھری نے لکھا کہ انڈیا کیلئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنا ابھی ممکن ہے۔ تاہم اس کیلئے اسے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو دھمکیوں اور حملوں کے خطرات سے بھرپور جعلی ای میلز کرنا ہونگی، جس میں انھیں یقین دلایا جائے کہ متحدہ عرب امارات میں وہ محفوظ نہیں ہیں۔ فواد چودھری کی یہ ٹویٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو چکی ہے اور اسے سوشل میڈیا صارفین ناصرف شیئر کر رہے ہیں بلکہ اس پر اپنے دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔ انڈین ٹیم کو یہ مشورہ دینے پر وہاں کی عوام فواد چودھری پر بھڑک اٹھے ہیں۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1456102842901614593?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1456102842901614593%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Furdu%2Fpakistan%2F2021%2F11%2F2425828%2F دوسری جانب مہنگائی کے ستائے بعض پاکستانیوں کو بھی فواد چودھری کی ٹویٹ پسند نہیں آئی اور انہوں نے وفاقی وزیر کو اس پر خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے فواد چودھری کو اشیائے خورونوش کے دام یاد کرا دیے جبکہ کچھ نے وزیراعظم کی مہنگائی سے متعلق ویڈیو بھی اپ لوڈ کر ڈالی۔