اینٹی کرپشن کو ایک مرتبہ پھر ن لیگیوں کو دیوار سے لگانے کا ٹاسک مل گیا

اینٹی کرپشن کو ایک مرتبہ پھر ن لیگیوں کو دیوار سے لگانے کا ٹاسک مل گیا
پبلک نیوز: اینٹی کرپشن کو ایک مرتبہ پھر ن لیگیوں کو دیوار سے لگانے کا ٹاسک مل گیا۔ اینٹی کرپشن پنجاب بھر میں ڈپٹی کمشنرز کی طرف سے موصول ہونے والے ریفرنسز کی بنیاد پر کارروائیاں کرے گا ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن نے کریک ڈاون کی نئی لہر کے تحت لاہور میں پہلا مقدمہ درج کرلیا۔ میاں میر پلازہ کے مالک مسلم لیگ ن کے کنٹونمنٹ کونسلر محمد عباس اور میونسپل کارپوریشن لاہور کے اعلیٰ افسران سمیت 7 افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کے ریفرنس پر اینٹی کرپشن نے پرچہ درج کر لیا۔ترجمان اینٹی کرپشن وقار جپہ کے مطابق ڈی سی لاہور نے سرکاری زمین پر قابض مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے ریفرنس بھیجا تھا۔ ڈی سی نے ریفرنس ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کو بھیجا تھا۔ وقار عظیم جپہ کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین پر غیر قانونی میاں میر پلازہ تعمیر کرنے پر مقدمہ درج کیا۔ ڈی سی لاہور نے اپنے ریفرنس میں مفادکنندگان اور ملوث سرکاری افسران کے خلاف قانونی کاروائی کی استدعا کی۔ ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق غازی روڈ پر واقع میاں میر پلازہ سرکاری زمین پر تعمیر کیا گیا ہے۔ ڈی سی نے غیر قانونی پلازہ 9 کنال تعمیر کرنے کی نشاندہی کی۔ عمر شیر چٹھہ کے مطابق ریونیو ریکارڈ میں 8 کنال 13 مرلہ زمین صوبائی حکومت کی ملکیت ہے۔ 27 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری زمین پر میونسپل کارپوریشن کے متعلقہ افسران کی نا اہلی اور ملی بھگت سے پلازہ تعمیر کیا گیا۔ سرکاری افسران کی ملی بھگت سے محمد عباس ، محمد افضل اور محمد عمر نے سرکاری زمین پر پلازہ تعمیر کیا۔ متعلقہ ریونیو آفیسر محمد رشید بٹ کے دور میں پلازہ تعمیر کیا گیا۔ میونسپل کارپوریشن کے تحصیل آفیسر پلاننگ شوکت علی اظہر نے سرکاری زمین پر غیر قانونی تعمیر کی منظوری دی۔ بلڈنگ انسپکٹر عبدالباسط نے نااہلی اور مفاد کنندگان کے ساتھ ملی بھگت سے غیر قانونی تعمیر کو رپورٹ نہ کیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔