ویب ڈیسک: پاک رینجرز راجستھان میں پاکستانی سرحد سے ہندوستان میں داخل ہونے والے پاکستانی نوجوانوں کو واپس لینے کو تیار نہیں۔ ایسے میں باڑمیر پولیس پاکستانی شہری کی نگرانی میں مصروف ہے۔ یہ پورا واقعہ باڑمیر کی ہند پاک سرحد سے متصل بارمیڑضلع کے سیڈو اپولیس اسٹیشن نوتلہ علاقے میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق درحقیقت پاکستان کے صوبہ سندھ سےتعلق رکھنے والا 21 سالہ جگسی کولی 24 اگست کی رات اپنی گرل فرینڈ یعنی محبوبہ سے ملنے پاکستان کے سرحدی گاؤں کھروڑا پہنچا تھا۔ اپنی گرل فرینڈ کے گھر والوں کے دیکھے جانے کے خوف سے وہ ہندوستان کی طرف بھاگنے لگا اور اندھیرے میں ہندوستانی سرحد میں داخل ہوگیا۔ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ نوجوان بی ایس ایف کی چوکی کو چکمہ دے کر تقریباً 25 کلومیٹر تک ہندوستان میں چلا گیا۔
اس کے بعد جب ایک پاکستانی شہری نے گاؤں والوں سے 25 اگست کی صبح تھرپارکر جانے والی بس کے بارے میں پوچھا تو گاؤں والوں کو شک ہو گیا۔ اس کے بعد گاؤں والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ اس کے بعد پولیس اور بی ایس ایف نے پاکستانی شہری جگسی کولی کو گرفتار کر لیا۔ جگسی کے پاس سے صرف دو سم کارڈ، ایک موبائل فون اور ایک ڈائری ملی۔
رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں موجود تمام سیکیورٹی اداروں نے پاکستانی شہری سے پوچھ گچھ کی۔ لیکن اس کے پاس سے کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔ اس کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں نے اسے باڑمیر پولیس کے حوالے کر دیا۔