زندہ دلان لاہور کیلئے بزدار حکومت کا ایک اور بڑا تحفہ

زندہ دلان لاہور کیلئے بزدار حکومت کا ایک اور بڑا تحفہ
لاہور ( پبلک نیوز) زندہ دلان لاہور کیلئے بزدار حکومت کا ایک اور بڑا تحفہ۔ گلبرگ سے موٹروے ایم ٹو تک ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بنائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی۔ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کینال بینک روڈ، جیل روڈ، فیروز پورروڈ، ملتان روڈ، بند روڈ سے بابوصابو تک بنے گی۔ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے لاہور کی تقریباً بڑی سڑکیں منسلک ہوں گی۔ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کے ساتھ بس کے لئے گزر گاہ بھی بنائی جائے گی۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہورکی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر میگا منصوبے شروع کئے ہیں۔ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے شہریوں کو آمد و رفت میں بے پناہ سہولت میسر آئے گی۔ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بننے سے لاہور کی مصروف سڑکوں پرٹریفک کے دباؤ میں 65 فیصد تک کمی ہوگی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔