منی لانڈرنگ کیس، شہبازشریف کو حاضری سےمستقل استثنیٰ

منی لانڈرنگ کیس، شہبازشریف کو حاضری سےمستقل استثنیٰ
لاہور کی احتساب عدالت نے شہبازشریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف کو حاضری سے مستقل استثنی دے دیا ہے۔ تفصلات کے مطابق لاہورکی احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی کیس میں مستقل حاضری معافی کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی۔ عدالت نے شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست کو منظور کرلیا ہے اور شہباز شریف کو عدالت میں پیشی کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔ عدالت نے حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا ہے اور ان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔