کراچی: جناح اسپتال کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری

کراچی: جناح اسپتال کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری
کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری ہوگئی۔ ترجمان جے پی ایم سی کا کہنا ہے کہ روبوٹک سرجری جراحی کی جدید ترین فارم ہے، جس سے 34 سالہ مریض کے پتے کا آپریشن کیا گیا ہے۔ جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کی سربراہی میں ڈاکٹر صدام اور ڈاکٹر منصب نے 25 منٹ میں کامیاب آپریشن سرانجام دیا تھا۔ ترجمان جے پی ایم سی کے مطابق جدید ترین روبوٹک سرجری پیٹ کے آپریشن کے لیے کافی آسان اور کم تکلیف دہ عمل ہے۔ جس سے مریض جلد صحتیاب ہوتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔