دھڑ سے جڑی 2 نومولود بچیوں کی کامیاب سرجری

دھڑ سے جڑی 2 نومولود بچیوں کی کامیاب سرجری

(ویب ڈیسک ) کراچی میں   دھڑ سے جڑی 2 نومولود   بچیوں کی  کامیاب سرجری ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  دھڑ سے جڑی نوشہروفیروز کی 2 نومولود بہنوں کی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ ( این آئی سی ایچ) کراچی میں کامیاب سرجری  ہوئی۔

اس حوالے سے این آئی سی ایچ  کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر ناصر نے بتایا  کہ  4 گھنٹے تک جاری سرجری میں 4 ماہر سرجنز نے حصہ لیا۔

انہوں نے  کہا کہ  اللّٰہ کا شکر ہے دونوں بچیوں کی سرجری کامیاب ہوئی، دونوں بچیوں کی حالت ٹھیک ہے۔

پروفیسر ناصر نے کہا کہ   سرجری کےتمام اخراجات اسپتال انتظامیہ نے برداشت کیے۔

Watch Live Public News