اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے پرچے ملتوی کردئیے

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے پرچے ملتوی کردئیے
کراچی ( پبلک نیوز) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے پرچے ملتوی کر دیئے۔ اس حوالے سے بورڈ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آج صبح اور دوپہر کی شفٹ میں ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے۔ چئیرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر سعیدالدین نے کہا ہے کہ دیگر پرچوں کے ساتھ ساتھ تمام پریکٹیکل بھی ملتوی کر دیئے گئے۔ خیال رہے کہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے پرچے ملتوی کرنے کا اعلان موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر کیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔