گوادر: پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 2 افسران ،1جوان شہید

گوادر: پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 2 افسران ،1جوان شہید
گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا ہے جس میں 3 اہلکار شہید ہوئے ہیں . ترجمام پاک بحریہ کے مطابق گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا،ہیلی کاپٹر دوران پرواز ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ حادثےکے نتیجے میں پاک بحریہ کے دو افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔