قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کامعیارمزید سخت،تاریخ کا اعلان ہوگیا

قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کامعیارمزید سخت،تاریخ کا اعلان ہوگیا
کیپشن: قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کامعیارمزید سخت،تاریخ کا اعلان ہوگیا

ویب ڈیسک:  قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کی تیاری, پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کو فٹنس ٹیسٹ سے مشروط کر دیا، پی سی بی نے فٹنس ٹیسٹ کے معیار کو سخت  کر دیا.

 تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے معیار 60 فیصد کر دیا گیا ، عالمی سطح پر 50 فیصد قرار دیا جاتا ہے، فٹنس ٹیسٹ کے سخت معیارکوپواکرنے کے لئے کھلاڑیوں کی  بھرپورتیاری ہے، فٹنس ٹیسٹ میں  بنچ پل، بنچ پریس،سکن فولڈ، اسکواٹ اور لانگ جمپپ شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 کلو میٹر رننگ مکمل کرنے کے لیے 8 منٹ مقرر کیے گئے ہیں،تین رنز کے لیے 10 سیکنڈز کا وقت مقرر ، 30 ،30  سیکنڈز کے وقفے سے  6 مرتبہ تین رنز لینے ہیں،دوڑ اورتین رنز  کے مقررہ وقت نے کھلاڑیوں کو پریشان کر دیا ہے،انجری کےشکار چندکھلاڑیوں کے بھی فٹنس ٹیسٹ لئے گئے،انجرڈ کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ  کے کچھ   شرائط سے استشنی دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فٹنس ٹیسٹ میں  انجرڈ کھلاڑیوں کا    رننگ ،لانگ جمپ اور  رنز لینے کا ٹیسٹ لیا گیا،وسیم جونیئر،شاہنواز دھانی،ارشد اقبال،عامر جمال، احسان اللہ،حسن علی انجری کا شکار ہیں، فٹنس ٹیسٹ کے لئے کھلاڑیوں کو پیغام دے دیا گیا، سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ 7 اور 9ستمبر کو لاہور میں ہوں گے، ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر بعض  سنٹرل کنٹریکٹڈ  کرکٹرز  کے بھی فٹنس ٹیسٹ ہوں گے۔

ذرائع  کامزید کہناہے کہ پی سی بی فٹنس ٹیسٹ کے  نتیجے کے بعد سنٹرل کنٹریکٹس کے اعلان کا ارادہ رکھتا ہے،سنٹرل کنٹریکٹ میں  کھلاڑیوں کی تعداد 25 سے 30 تک رکھے جانے کا  امکان ہے،نئے سنٹرل کنٹریکٹ   میں کئی کھلاڑی کنٹریکٹ سے محروم ہوں گے، نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں  نئے کھلاڑیوں کو  بھی شامل کیے جانے کا  امکان ہے۔

Watch Live Public News