آصفہ بھٹو کا قومی اسمبلی میں دبنگ سوال 

آصفہ بھٹو کا قومی اسمبلی میں دبنگ سوال 
کیپشن: آصفہ بھٹو کا قومی اسمبلی میں دبنگ سوال 

ویب ڈیسک: خاتون اول اور ممبر قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے قومی اسمبلی اجلاس میں عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے دبنگ سوال پوچھ لیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران آصفہ بھٹو نے سوال اٹھایا کہ حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار استعمال سے زیادہ ہے مگر اس کے باوجود بھی پاکستان کے شہریوں کو طویل گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کیوں کرنا پڑرہا ہے؟

سوال کا جواب وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے دیا اور لوڈشیڈنگ اور بجلی کی پیداوار پر مکمل وضاحت کی۔ اعظم نذیر تارڑ کے جواب پر خاتون اول آصفہ بھٹو نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ 

Watch Live Public News