میو ہسپتال میں مریضوں، لواحقین کے موبائل چوری کرنے والا ملزم گرفتار

میو ہسپتال میں مریضوں، لواحقین کے موبائل چوری کرنے والا ملزم گرفتار

(ویب ڈیسک ) لاہور کے میو ہسپتال سے مریض اور لواحقین کے موبائل  فون چوری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 25 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم رمضان عرف مٹھو کو چوکی میو اسپتال پولیس نے گرفتار کیا۔ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کیا گیا۔

ملزم شیخوپورہ پولیس کو بجلی چوری کے مقدمہ میں 3 سال سے مطلوب اشتہاری ہے۔ملزم کو گرفتار کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے  کردیا گیا۔

Watch Live Public News