(ویب ڈیسک ) سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ ابھی استعفی واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
حکومتی وفد نے سردار اختر مینگل سے ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار اختر مینگل نے فوری استعفیٰ واپس لینے سے معذرت کرلی ہے۔
سردار اختر مینگل نے سیاسی جماعتوں کے وفد کے ساتھ ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی استعفی واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،جبرو تشدد، بلوچستان کے استحصال کا مسئلہ ہر حکومت میں اٹھایا،حکومت ریاست بلوچستان کے مسائل سمجھ نہیں پا رہی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کسی مشکل زبان میں بات نہیں کی،ہم ریاست اور بلوچستان کے درمیان ایک پل تھے، بلوچستان اور ریاست کے درمیان بڑے پلوں کو بارود سے اڑا دیا گیا۔