ٹک ٹاکرز کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر رشتہ ازدواج میں‌منسلک

ٹک ٹاکرز کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر رشتہ ازدواج میں‌منسلک

معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر رشتۂ ازدواج میں بندھ گئے۔

ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندرکے نکاح کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، دونوں اسٹارز کی شادی پر ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد دی گئی اور جوڑے کی ازدواجی زندگی کی کامیابی کے لیے دعائیں‌دی گئیں.

اس سے قبل کنول آفتاب نے اپنی مہندی کی تقریب کی تصاویر اپنے انسٹاگرام کی سٹوری میں شیئر کیں تھیں.مزید براں ذوالقرنین اور کنول دونوں کے بالترتیب پانچ ملین اور چھ ملین فالوورز ہیں۔

انہوں نے کئی بار ایک دوسرے کے ٹک ٹاک ویڈیوز بنائیں ہیں۔ جوڑے کے درمیان کیمسٹری کو مداحوں کی جانب سے پذیرائی ملتی ہے۔

یاد رہے کہ سکندر ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز تک پہنچنے والے  پہلے پاکستانی اسٹار ہیں، انہوں نے اپنی ویڈیو کا آغاز 2018 میں کیا، ان کے منفرد انداز نے  لوگوں کو ان کا مداح بننے پر مجبور کر دیا۔

آج ذوالقرنین پاکستان کی جانی پہچانی شخصیت ہیں،  اور ان کی مقبولیت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ جلد ہی وہ ایک مختصر پاکستانی فلم ‘بابا جی کی بوٹی’ میں دوسرے ٹک ٹاکرز جنت مرزا اور علیشبہ انجم کے ساتھ ساتھ نظر آئیں گے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔