نئی دہلی(پبلک نیوز) فرانسیسی اینٹی کرپشن ادارے نے رافیل ڈیل میں بھارتیوں کی کرپشن بے نقاب کر دی۔
رافیل ڈیل میں بھارتی اہلکاروں نے تحائف کے نام پر 60 لاکھ یورو سے زیادہ رشوت بٹوری۔ فرانسیسی آن لائن انویسٹیگیٹو جریدے میڈیا پارٹ کی تہلکہ خیز رپورٹ سامنے آ گئی۔
میڈیا پارٹ کی رپورٹ کے مطابق 2016 میں معاہدہ طے ہوتے ہی بھارتی مڈل مین نے 10 لاکھ یورو وصول کئے، 2017ء میں تحائف کے نام پر 508,925 یورو بھارتیوں نے اینٹھ لئے، بے ضابطگیوں کا انکشاف فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی ڈاسو کے آڈٹ کے دوران ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ڈاسو کے مطابق ادائیگیاں رافیل کے ماڈل تیار کرنے کے کی گئیں۔ میڈیا پارٹ کا انکشاف نے انکشاف کی کہ رافیل کے ماڈلز تیار کئے گئے یا نہیں،اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے، فرانسیسی پبلک پراسیکیوشن سروسز کو بھی اکتوبر 2018 میں رافیل ڈیل میں بےضابطگیوں کی شکایات ملی تھیں، ڈاسو نے غیر معمولی تحائف کو بھارتی کمپنی ڈیفسس سولیوشنز کی انوائس کی آڑ میں چھپانے کی کوشش کی۔
رپورٹ کے مطابق 30 مارچ 2017 کی انوائس کے مطابق 50 ڈمی ماڈلز کی تیاری کے لئے 1,017,850 یورو ادا کئے گئے، ڈاسو گروپ اس بات کا دستاویزی ثبوت دینے میں ناکام رہا کہ کبھی کوئی ڈمی ماڈل تیار کیا گیا، ڈاسو وضاحت نہیں دے سکا کہ اخراجات کو کلائنٹ کیلئے گفٹس کی مد میں کیوں ظاہر کیا گیا، ڈیفسس سولیوشنز بھارت میں ڈاسو گروپ کی سب کانٹریکٹر ہے۔
رافیل کرپشن کا بھانڈہ پھوڑنے والے فراسیسی صحافی ین فلپین نے جلد مزید دھماکہ خیز انکشافات کرنے کا اعلان کیا ہے۔