’’شہریار آفریدی!قوم ویڈیو مانگ رہی ہے ‘‘

’’شہریار آفریدی!قوم ویڈیو مانگ رہی ہے ‘‘
لاہور ( پبلک نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما  رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جب کچھ نہ ملا تو اپنے گودام میں پڑی ہیروٸن مجھ پر ڈال کر مقدمہ بنایا گیا ٗ شہریار آفریدی نے پوری دنیا کے سامنے کہا کہ رانا ثنااللہ نے خود نکال کر ہیروئن دی ٗآج دو سال سے پوری قوم ان سے ویڈیو مانگ رہی ہے مگر نہیں دے رے ۔مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کنفرم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے گھٹیا انتقامی پراسیس جو نیب اور ایف آٸی اے کے ذریعے چلا رہا ہے ٗ آج ہاٸی کورث نے اس کا نوٹس لیا ہے ٗعدلیہ کی جانب سے ان چیزوں کا نوٹس نہیں لے گی اور حکومت کو آزاد چھوڑے گی تو معاشرہ افراتفری کا شکار ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر الزام لگایا گیا یہ ساری جاٸیدادیں منشیات سے بناٸیں ٗڈیڑھ سال سے نیب ایک بے نامی جاٸیدا یا جعلی اکاونٹ نکال نہیں سکی ٗنیب افسر کہتے ہیں اوپر سے پریشر ہے کیس ختم نہیں کر سکتے ٗ

Watch Live Public News