ممبئی ( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ سپر سٹار اکشے کمار کورونا کا شکار ہونے کے بعد اب ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے جہاں پر ان کا سانس اکھڑنے کا علاج کیا جا رہا ہے ٗاداکار نے اپنے مداحوں سے دعائوں کی اپیل کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے اداکار اکشے کمار چند دن قبل کورونا کا شکار ہوئے تھے اور گھر پر ہی قرنطینہ ہوگئے تھے مگر اب اطلاعات ہیں کہ انہیں طبعیت کی خرابی کی وجہ سے ہسپتال لے جایا گیا ہے ٗ انہیں سان اکھڑنے کی تکلیف ہو رہی تھی ۔https://twitter.com/akshaykumar/status/1378927360272080899اداکار اکشے کمار نے اپنی ایک ٹویٹ میں مداحوں کو اپنی اس بیماری کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ وہ ہسپتال صرف احتیاط کے پیش نظر داخل ہوئے ہیں ٗ وہ پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں اور مداحوں سے اپیل ہے کہ وہ ان کیلئے نیک خواہشات جاری رکھیں گے ٗ وہ جلد گھر چلے جائیں گے۔