پشاور ( بی آر ٹی پشاور کی 30 نئی بسیں چین سے پاکستان پہنچ گئیں۔ 30 نئی بسوں میں سے متعدد پشاور کہ لئے روانہ کردی گئیں۔
ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق نئی بسیں 18 میٹر کی ڈیزل ہائبریڈ ٹیکنالوجی کی حامل ہیں۔ نئی بسوں سے بی آر ٹی کو مزید تقویت ملے گی۔ نئی بسوں کو ایکسپریس روٹ سمیت دیگر روٹس پر بھی چلایا جائے گا۔
ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی پشاور میں بسوں کی مجموعی تعداد 158 ہوجائے گی۔ شہریوں کو نئی بسوں سے مزید سہولت میسر آسکے گی۔