نائن زیرو آپریشن: دھماکہ خیز مواد، اسلحہ برآمدگی مقدمات پر فیصلہ محفوظ

نائن زیرو آپریشن: دھماکہ خیز مواد، اسلحہ برآمدگی مقدمات پر فیصلہ محفوظ

پبلک نیوز: ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے آپریشن کے دوران ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کا معاملہ، نائن زیرو سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمدگی کے 52 مقدمات میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گواہاں کے بیانات کے بعد حتمی دلائل مکمل ہو گئے ہیں جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے محفوظ کیا گیا فیصلہ 23 اپریل کو سنایا جائے گا۔

نائن زیرو سے گرفتار ملزموں میں فیصل موٹا، عبید کے ٹو، فرحان ملا، عامر توتلا، عامر سرپھٹا اور عامر تیلی سمیت دیگر شامل ہیں۔ ملزمان پر غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے جیسے الزامات ہیں۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔