کراچی: لی مارکیٹ میں 4 خواتین کے لرزہ خیز قتل کا معمہ حل ہوگیا

کراچی: لی مارکیٹ میں 4 خواتین کے لرزہ خیز قتل کا معمہ حل ہوگیا
کیپشن: کراچی: لی مارکیٹ میں 4 خواتین کے قتل کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک: کراچی کی لی مارکیٹ میں واقع ایک فلیٹ میں 4 خواتین کے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔ زیر حراست ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کی لی مارکیٹ میں واقع ایک فلیٹ میں چار خواتین کی گلا کٹی ہوئی لاشیں ملی ہیں۔ اپارٹمنٹ بلڈنگ لی مارکیٹ کے زینب آرکیڈ کی بانٹوا گلی میں واقع ہے جس کی ساتویں منزل پر موجود فلیٹ سے لاشیں ملیں۔

لیاری لی مارکیٹ کے فلیٹ میں 4 افراد کو قتل کرنے والا پولیس کی گرفت میں آگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے شک کی بنیاد پر چار جانیں لے لیں۔ زیر حراست ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔ پولیس کے مطابق گھر کا فرد بلال ہی تینوں خواتین اور بچی کے قتل میں ملوث ہے۔ ملزم گھر کی خواتین پر ناجائز تعلقات کا شک کرتا تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم بلال نے پہلے چاروں کو کوئی نشہ آور چیز کھلائی اور پھر تیز دھار آلے سے طلاق یافتہ بہن، بھانجی، بھابھی اورماں کوقتل کیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم بلال اہلیہ کو بھی طلاق دے چکا ہے۔پولیس نے ملزم کیخلاف 4 خواتین کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر متن کے مطابق  ملزم  بلال نے ماں، بہن، بھابھی اور بھانجی کو قتل کیا۔ ملزم کے ہاتھ اور کلائی پر زخم کے نشان تھے جس پر شک ہوا۔

Watch Live Public News