کراچی (پبلک نیوز) سندھ حکومت کا جیل کے قیدیوں کی کرونا ویکسین شروع کرنے کا فیصلہ، پہلے مرحلہ میں 50 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کی بعد از رجسٹریشن ویکسین کی جائے گی۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایت پر سندھ میں 50 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینینشن کا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ زندگیاں بچانے کے عمل میں قیدیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ قیدیوں کی ویکسینیشن کا مرحلہ رواں ماہ 7 اپریل سے شروع ہوگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ سندھ کی جیلوں میں قید 2 ہزار 532 قیدیوں کی ویکسینیشن اس کی جائے گی۔ جیلوں میں ویکسینیشن کے مرحلے میں 50 سال سے زائد جیل عملے کو بھی شامل کیا جائے گا۔