الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کے 3 ماہ میں نئے انتخابات کے اعلان کے حوالے سے وضاحت جاری کردی ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 3 ماہ میں نہ کروانے کی خبروں میں صداقت نہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، ہم ہر وقت تیار ہیں.
معاملے پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی ردعمل دیا، اپنے ٹوئٹ میں انکا کہنا تھا کہ شرم بھی نہیں آتی روزانہ جعلی خبریں دینے پر۔
اس سے پہلے اسی میڈیا گروپ نے خبریں لگائیں کے تحریک انصاف اسلام آباد میں خواں ریزی کا منصوبہ بنا رہی ہے اب یہ خبر لگائ کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن کرانے سے انکار کر دیا شرم بھی نہیں آتی روزانہ جعلی خبریں دینے پر https://t.co/SUnx1FzuvI
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 5, 2022