عید کے بعد حکومت کیخلاف اپوزیشن کی تحریک ، بانی پی ٹی آئی نے رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپ دیا

عید کے بعد حکومت کیخلاف اپوزیشن کی تحریک ، بانی پی ٹی آئی نے رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپ دیا

(ویب ڈیسک ) اپوزیشن جماعتوں کی عید کے بعد حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔

حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی احتجاجی تحریک کا معاملہ، جمعیت علمائے اسلام ف اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کے لیے اہمیت اختیار کر گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن کی تحریک میں مولانا فضل الرحمان کی شمولیت کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے،   بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن کی تحریک میں جمعیت علمائے اسلام کی شمولیت کے لیے  اہم رہنماوں کو ٹاسک بھی سونپ دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ   بانی پی ٹی آئی نے اسد قیصر، بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کو مولانا فضل الرحمان سے مذکرات کا اختیار دے دیا  ہے۔

ذرائع کے مطابق     عید کے فوری بعد اپوزیشن رہنماوں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات متوقع ہے، اپوزیشن اتحاد کے محمود خاں اچکزئی،اختر مینگل، اسد قیصر،بیرسٹر گوہر،عمر ایوب و دیگر مولانا سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   اپوزیشن اتحاد کے رہنما ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کو احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت دیں گے، ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد کی سربراہی کی بھی پیشکش کی جائے گی۔

ذرائع  کے مطابق  جمعیت علمائے اسلام حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک اکیلے چلائے گی یا اپوزیشن اتحاد کا حصہ ہوگی اس ملاقات کی کامیابی پر منحصر ہوگا۔

خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد اسوقت 6 جماعتوں پر مشتمل ہے ۔

ذرائع  نے بتایا ہے کہ   اپوزیشن اتحاد میں سندھ کی قوم پرست جماعتوں کی شمولیت کے حوالے سے بھی بات چیت جاری ہے، احتجاجی تحریک کے ٹی آر اوز کی تیاری کے حوالے سے عید سے قبل اپوزیشن اتحاد کے رہنماوں کی بڑی بیٹک  اسلام آباد میں ہوگی۔