ٹوبہ ٹیک سنگھ :زہریلی چائے پینے سے جابحق ہونیوالے بچوں کے والد کا اہم بیان

 ٹوبہ ٹیک سنگھ :زہریلی چائے پینے سے جابحق ہونیوالے بچوں کے والد کا اہم بیان
کیپشن: T.T Singh Poisonous tea
سورس: web desk

ویب ڈیسک: زہریلی چائے پینے سے مرنے والے بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ کام پرتھاتوخبرملی بیوی اور بچوں نے زہرکھالیا، بیوی اوربچوں نے پتہ نہیں کیا بنا کرکھایا۔

تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تھانہ صدر کی حدود میں ایک ہے گھر کے چھ افراد کو زہر دے دیا گیا، زہریلی چائے پینے سے چار بہن جاں بحق ہوگئے جبکہ ماں اورایک بچے کی حالت تشویش ناک ہے۔جاں بحق افراد میں چھ سالہ علی، سات سالہ اقرا،بائیس سالہ ثانیہ ،اٹھارہ سالہ مدیحہ شامل ہے۔

 گھریلوتنازع پر زہریلی چائے پینے کے واقعہ پر بچوں کے والد نے بیان میں کہا کہ کام پر تھا تو خبر ملی بیوی اور بچوں نے زہر کھالیا ، بیوی اوربچوں نے پتہ نہیں کیا بنا کرکھایا، مجھے اس بارے میں کچھ معلوم نہیں، والد اصغر کا کہنا تھا کہ بیوی، بچوں نےباہرسےکچھ نہیں کھایا، بیوی کے ساتھ بیٹی کےرشتے کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا۔

دوسری جانب والدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بیٹی نے چائے بنائی ،اس نے بھی پی، چائے پینے کےبعدحالت خراب ہوئی، چائے میں کوئی چیز ملی ہوئی تھی۔

 واقعہ کا مقدمہ بچوں کے والد اصغر کے خلاف درج کر لیا گیا ، مقدمہ جاں بحق ہونے والے بچوں کے ماموں کی مدعیت میں درج کیا گیا ، اصغر کی بیوی اور ایک بیٹی زیر علاج ہے ، مدعی مقدمہ نے کہا کہ ملزم نے گھریلو جھگڑے کے بعد میری بہن اور بچوں کو زیر دیا۔

Watch Live Public News