ویڈیو: کاکول میں سخت ٹریننگ ،اعظم  کو دیکھتے کھلاڑیوں  کے  نعرے 

09:47 PM, 5 Apr, 2024

محمد شکیل خان

(ویب ڈیسک )  محمد شکیل خان : کاکول فٹنس کیمپ   میں کھلاڑیوں کو پتھر اٹھائے پہاڑ پر چڑھنے کی مشق میں   اعظم خان  آخر میں پہنچے تو کھلاڑیوں کے اعظم ، اعظم کے نعرے لگانے شروع کردیے۔

کاکول میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ جاری  ہے۔ فٹنس کیمپ میں کھلاڑیوں کو پتھراٹھائے پہاڑ پر چڑھنے کی مشق کرائی گئی۔ کھلاڑیوں نے کئی کلو وزنی پتھر اٹھا کر پہاڑ کےچوٹی تک واک کی۔

  اعظم خان پتھر اٹھا کر پہاڑ پر چڑھنے کی مشق میں سب سے پیچھے رہے۔ اعظم خان کا چوٹی پر پہنچنے پر ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا۔

اعظم خان کو دیکھتے ہی شاداب خان نے کہا کہ  سارے اعظم خان کے لئے آجاؤ۔ اعظم خان کے پہنچنے پر ساتھی کھلاڑیوں کے اعظم ، اعظم کے نعرے لگادیے۔

اس کے علاوہ  کھلاڑیوں نے جم میں ٹریننگ کرکے خوب پسینہ بہایا،  افتخار احمد نے کھلاڑیوں کے جم ٹریننگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔ ویڈیو میں کھلاڑیوں کو جم کے اندر مختلف مشقیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں