قومی ہاکی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال ، وزیر اعظم کا ہر کھلاڑی کو 10 لاکھ انعام دینے کا اعلان

قومی ہاکی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال ، وزیر اعظم کا ہر کھلاڑی کو 10 لاکھ انعام دینے کا اعلان

(ویب ڈیسک ) قومی ہاکی ٹیم اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار پرفارمنس کے بعد  وطن واپس پہنچی  جس پر انکا  شاندار استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کوالالامپور سے لاہور پہنچ گئی، لاہور ایئر پورٹ پر چئیرمین پرائم منسٹر یوتھ افییرز رانا مشہود نے  ہاکی ٹیم کا استقبال کیا۔ 

قومی ہاکی ٹیم کے استقبال کیلیے سابق اولمپئینز  بھی ائیر پورٹ پر موجود تھے۔ اختر رسول،محمد ثقلین،شہباز سینئیر،خالد حمید، انجم سعید،ملک شفقت،محمد شفیق کھلاریوں کو ویلکم کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو دس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ افیئرز رانا مشہود نے کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات میں انہیں انعام دینے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ   قومی ہاکی ٹیم نے  13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی اور  سلور میڈل حاصل کیا۔

Watch Live Public News