فلسطینیوں کی حمایت میں لاہورسمیت کئی شہروں میں یوم القدس منایا گیا

فلسطینیوں کی حمایت میں لاہورسمیت کئی شہروں میں یوم القدس منایا گیا
کیپشن: Support for Palestine
سورس: web desk

(حیدر منیر)دنیا بھر کی طرح صوبائی دارلحکومت کے شہر لاہور میں بھی رمضان المبارک کے جمعتہ الوداع کے موقع پر یوم القدس منایا گیا جہاں مساجد میں علما و مشائح نے جمعتہ الوداع پر خطاب کیے اور مظلوم مسلمانوں کے حق میں ریلیاں نکالی گئی۔

تفصیلات کےمطابق یوم القدس رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعتہ الوداع کے موقع پر مسلمان ممالک میں منایا جاتا ہے جس کا مقصد دنیا مسلم ممالک میں ہونے والے مظالم کے خلاف اظہار یکجہتی کرنا ہوتا ہے ، رواں رمضان فلسطین پر اسرائیلی بربیت کے خلاف یوم القدس منایا گیا جہاں مذہبی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئی ۔
 امیر جماعت اسلامی کی کال پر منصورہ ملتان روڈ پر فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جنرل ہسپتال ایڈمن بلاک میں وائے ڈی اے کے زیر اہتمام فلسطین کے حق میں ریلی نکالی گئی ، شعیہ علما کونسل لاہور کے زیر اہتمام القدس ریلی پریس کلب سے چیرنگ کراس تک نکائی گئی۔

لاہور کے علاقے چونگی امرسدھو فیروز پور روڈجامعہ العروۃ کے مدیربانی تحریک بیداری مسلم جواد نقوی کی زیر صدارت القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلیوں میں  غزہ کے مظلومین کی حمایت میں نعرے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعری بازی کی گئی جہاں مردوں سمیت خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی 

اس موقع پر علما اکرام کا کہنا تھا یوم القدس ہمیں ایسے مواقع فراہم کرتا ہے کہ ہم ایک مرتبہ پھر نئے عزم اور جزبے کے ساتھ اپنی بیداری کا ثبوت دے ۔

پولیٹیکل رپورٹر