پاکستان میں عید کب؟ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اشارہ دیدیا

پاکستان میں عید کب؟ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اشارہ دیدیا
کیپشن: Eid ul fitr 2024
سورس: web desk

(حیدرمنیر) پاکستان میں عید الفطر کب ہوگی ، مولانا عبدالخبیر آزاد نے اشارہ دے دیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے منگل 9 اپریل کو اجلاس اسلام آباد میں طلب کر رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان میں عید الفطر کب ہوگی  یہ گفتگو  اس وقت زبان عام ہے ،اب سوال یہ ہے کہ کیا منگل والے دن پاکستان میں چاند نظر آئیں گا یا نہیں ؟؟

اس حوالے سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا جمعہ کی نماز کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہو کہنا تھا سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان ہے ، کراچی سمیت بلوچستان کے علاقے گوادر اور پسنی میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہوں گے تاہم عید کا اعلان شہادتوں کی روشنی میں کیا جاے گا۔ 

یاد رہیں محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی ، جس کی عمر غروب آفتاب کے وقت 19 سے 20 گھنٹے ہوجائے  گی اور غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ تقریباً 70 منٹس تک ہو جاے گا جس میں چاند دیکھنے کے امکانات موجود ہے ۔

جو سوال ذہن میں آتا ہے وہ یہ ہے کہ کتنے گھنٹے کا چاند دیکھا جا سکتا ہے ؟ 

سائنس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش اور اس کی عمر کے علاوہ تیسری چیز چاند کا زاویہ ہے، سائنس کے مطابق نئے چاند کی پیدائش کے 16 سے 18 گھنٹے کے بعد آپ اس کو باآسانی دیکھ سکتے ہیں تاہم بعض اوقات زوایہ کے حساب سے چاند نظر آنے کے لیے اس کی عمر 21 گھنٹے سے زیادہ ہونی چاہیں۔

پولیٹیکل رپورٹر