کوٹلی ( پبلک نیوز) کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز، ڈپٹی کمشنر نے نئے احکامات جاری کردئیے۔ ایس او پیز اور پابندیوں پر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تمام کاروباری مراکز شام 8 بجے بند ہوں گے۔ ہوٹلوں پر ان ڈور ڈائنگ پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، صرف پارسل کی سہولت ہوگی۔ تمام سیاسی، مزہبی، ثقافتی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی۔ سرکاری دفاتر پچاس فیصد عملے کے ساتھ کھلیں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ ایس او پیز کے ساتھ جاری رہے گی۔