خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات اکبر ایوب نے استعفیٰ دیدیا

خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات اکبر ایوب نے استعفیٰ دیدیا
پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات اکبر ایوب وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش نے وزیر بلدیات اکبر ایوب کے مستعفی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ کامران بنگش نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے اکبر ایوب خان کا استعفیٰ منظورکرلیا اور ان کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔ اکبر ایوب نے اپنے استعفے میں صحت اور حلقہ انتخاب کی مصروفیات کو مستعفی ہونے کی وجہ بتایا ہے۔ اکبر ایوب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت میں خدمات انجام دینا اعزاز تھا اور وزارت کے لیے اعتماد پر وزیراعلیٰ کا ذاتی طور پر مشکور ہوں اور اب اپنے حلقہ انتخاب اور اپنی صحت پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔