بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کی رسم ادا کر دی گئی

بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کی رسم ادا کر دی گئی
پاکپتن میں بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے عرس پر قفل کشائی سب سے بڑی رسم ادا کر دی گئی۔ برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنجشکر کا 780 واں عرس پاکپتن میں جاری ہے۔درگاہ کے سجادہ نشین دربار دیوان مودود مسعود چشتی نے قدیم رسومات ادا کرتے ہوئے بہشتی دروازہ کی کفل کشائی کی۔ایک رات کے دوران تقریبا ایک لاکھ سے زائد افراد نے بہشتی دروازہ سے گزرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔ بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کے موقع پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا،اس موقع پر فضاء حق فرید یا فرید کے نعروں سے گونج اٹھی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔