ویب ڈیسک: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا، اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین شرکت کریں گے، اجلاس دوپہر 2 بجے ہوگا۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے، اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے سیکرٹریٹ کے قیام پر بات ہوگی۔ اجلاس کے ایجنڈے میں کمیشن کے سیکرٹریٹ کا قیام اور سپریم کورٹ کے آئینی بنچز کی تشکیل کیلئے ججز کی نامزدگی شامل ہے۔
اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک، ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد، پی ٹی آئی کے عمر ایوب اور شبلی فراز بھی شرکت کریں گے، خاتون ممبر روشن خورشید بروچہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گی۔