چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر لیا گیا

چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر لیا گیا
توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد لاہور پولیس کی بھاری نفری زمان پاک پہنچی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر لیا . توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آتے ہی لاہور پولیس کی بھاری نفری زمان پاک پہنچی۔ پولیس وارنٹ لے کر سابق وزیراعظم کی رہائشگاہ پر پہنچی، چیئرمین تحریک انصاف کے سکیورٹی افسر کو بتایا گیا کہ وارنٹ گرفتاری آ گئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر نا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کے اندر جا کر گرفتار کیا ہے، پولیس کی ایک گاڑی اندر گئی اور باقی کیڈ باہر ہی موجود رہا۔ پولیس افسروں اور چیئرمین پی ٹی آئی کے درمیان کچھ دیر بات چیت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری کے وقت کوئی مزاحمت نہیں کی اور ان کو گھر کے اندر سے ہی گاڑی میں بٹھایا گیا . ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کو جب گرفتار کیا گیا تو پولیس کی بھاری نفری دھرم پورہ، جیل روڈ اور مال روڈ پر تعینات کی گئی۔ زمان پارک کے راستے بھی بند تھے، اس دوران کوئی بھی شخص زمان پارک میں داخل نہیں ہو سکتا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وقت اور اس کے بعد بھی امن و امان کی صورتحال برقرار رہی۔ سابق وزیراعظم کو لے جانے کے فوری بعد ہی تمام راستے کھول دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں قید کیا جائے گا انہیں اڈیالہ جیل کے لاک اپ میں ہائی سکیورٹی زون میں رکھا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔