سمندری طوفان کا آج فلوریڈا سے ٹکرانے کا امکان، ایمر جینسی نافذ

سمندری طوفان کا آج فلوریڈا سے ٹکرانے کا امکان، ایمر جینسی نافذ

ویب ڈیسک: سمندری طوفان ڈیبی کا آج امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی علاقے بگ بینڈ سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق ٹکرانے کے بعد طوفان کی شدت میں کمی آنے کی توقع اور شدید بارشیں ہوں گی۔

نیشنل ہریکین سینٹر کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث فلوریڈا، جارجیا اور ساؤتھ کیرولائنا کے علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلوریڈا کے متعدد شہروں میں ہنگامی حالات نافذ کر دیے گئے ہیں جبکہ طوفان سے متاثر ہونے والے ساحلی علاقوں میں انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ جارجیا اور ساؤتھ کیرولائنا میں بھی ہنگامی حالات کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News