سنیدھی چوہان شازیہ منظور کے گانے ’ٹُری جاندی‘ کی فین

سنیدھی چوہان شازیہ منظور کے گانے ’ٹُری جاندی‘ کی فین
کیپشن: Sunidhi Chauhan
سورس: web desk

ویب ڈیسک: پاکستانی سنگرز کے گائے ہوئے گانوں کی دھوم بھارتی میوزک انڈسٹری میں بھ سنائی دیتی ہے یہی ہی نہیں بلکہ معروف بھارتی گلوکار پاکستانی گانوں کو ریمکس کرکے سپرہٹ فلموں کا حصہ بنا چکے ہیں، اب نامور بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان بھی مقبول پاکستانی سنگر شازیہ منظور کے گانے کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئیں۔

تفصیلات کےمطابق حال ہی میں بھارت کی نامور گلوکارہ سنیدھی چوہان،  راج شامانی کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں،گلوکارہ کی جانب سے کوک اسٹوڈیو پاکستان کے گانے ‘ٹری جاندی‘ کے حوالے سے کی جانے والی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سنیدھی چوہان کا کہنا تھا کہ ‘میں گانے کی ویڈیو دیکھ کر حیران ہوگئی کہ میکرز نے یہ کیسے سوچا‘۔میں نے گانا سن کر اپنے شوہر کو بھی گانا سننے کیلئے کہا، گانا جتنا خوبصورتی سے لکھا گیا اتنی ہی خوبصورتی سے فلمایا بھی گیا ہے یعنی آپ گانا سنتے ہوئے محظوظ تو ہوتے ہی ہیں لیکن جب ویڈیو دیکھتے ہیں تو کسی اور دنیا میں پہنچ جاتے ہیں جوکہ غیر یقینی بات ہے‘۔

پوڈکاسٹر راج کا کہنا تھا کہ ’بالکل ایسا ہی ہے، گانا کچھ اس طرح کا ہے کہ آپ سوچتے ہیں کہ یہ ایک الگ دنیا ہے اور آپ نہ چاہتے ہوئے بھی اس دنیا کا حصہ بنتے جارہے ہوتے ہیں، گانے کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے‘۔

 

Watch Live Public News