(ویب ڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت کہیں نہیں جارہی،میڈیا پر جھوٹا پروپگنڈا ہورہا ہے۔ موجودہ حالات نئے انتخابات کی کوئی ڈیمانڈ نہیں کرتے ، انتخابات قبل ازوقت ہونے ہوئے تو فیصلہ حکومت کرے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 9مئی کا شاخسانہ حل ہونے تک مذاکرات نہیں ہوسکتے،9مئی کے کیسز کے فیصلے جیسے ہونے چاہیے تھے نہیں ہورہے،9مئی میں ملوث افراد کو آج بھی قانون کا سہارا مل رہا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ اس قسم کا کوئی بھی چانس نہیں کہ 9مئی کو بھولا جاسکے، 9مئی کو ایک گروہ نے منظم سازش کے تحت بغاوت برپا کی،ناکامی ہوگئی،وہ بغاوت پاکستان کی افواج کےاتحاد کیخلاف تھی، وہ بغاوت ایک شخص نے برپا کی جو اپنا اقتدار کھوچکا تھا۔
انہوں نے کہا کہ نیئربخاری کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے، پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ ہر مسئلے پر ہمارے ساتھ ہے۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کہیں نہیں جارہی،میڈیا پر جھوٹا پروپگنڈا ہورہا ہے، موجودہ حالات نئے انتخابات کی کوئی ڈیمانڈ نہیں کرتے، انتخابات قبل ازوقت ہونے ہوئے تو فیصلہ حکومت کرے گی۔