والدہ بہت مایوس ہوئی،اب سیاست میں واپس نہیں آئیں گی، بیٹا حسینہ واجد

والدہ بہت مایوس ہوئی،اب سیاست میں واپس نہیں آئیں گی، بیٹا حسینہ واجد

(ویب ڈیسک ) سابق وزیر اعظم بنگلا دیش حسینہ واجد کے بیٹے نے اعلان کیا ہے کہ والدہ بہت مایوس ہوئی ہیں اور وہ اب سیاست میں واپس نہیں آئیں گی۔

واضح رہے کہ  بنگلادیش میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں کے بعد استعفیٰ دے کر وزیر اعظم حسینہ واجد اپنی بہن کے ہمراہ   بھارت فرار  ہو گئیں ہیں۔

 حسینہ واجد کے بیٹے نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   والدہ بہت مایوس ہوئی ہیں اور وہ اب سیاست میں واپس نہیں آئیں گی۔  حسینہ واجد نےجب اقتدارسنبھالا تو بنگلا دیش ایک غریب ملک اور ناکام ریاست تھی۔ والدہ حسینہ واجد نے بنگلا دیش کو ترقی دے کر ایشیا کے اُبھرتے ٹائیگروں میں شامل کیا۔ 

ان کا  مزیدکہنا تھا کہ  مظاہرین کے خلاف حکومت کا ردعمل بالکل درست تھا۔

Watch Live Public News