آواران میں لائٹ ویٹ طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق

آواران میں لائٹ ویٹ طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق
کوئٹہ: آواران میں چھوٹا لائٹ ویٹ جہاز “ جیروکاپٹر” گرکر تباہ ہوگیا، جب کہ جہاز کا پائلٹ حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں چھوٹا لائٹ ویٹ جہاز “ جیروکاپٹر” گرکر تباہ ہوگیا، “ جیروکاپٹر” کے پائلٹ قاضی اجمل تھے، جو حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ پائلٹ قاضی اجمل اپنا جیروکاپٹر کراچی سے فلائنگ کرکے بلوچستان کی حدود میں داخل ہوئے تھے، کہ جہاز پولڈاٹ کے مقام پر پہاڑ سے ٹکرایا اور کریش ہوا، پائلٹ قاضی اجمل محکمہ وائلڈ لائف بلوچستان کے لئے کام کررہے تھے۔قاضی اجمل کا تعلق پشاور کی مشہور قاضی فیملی ہے اور ایس پی لسبیلہ ایوب اچکزئی نے بھی تصدیق کی ہے کہ قاضی اجمل کا جیرو کاپٹر کنڈملیر کے علاقے میں گرا پایا گیا۔ایس پی لسبیلہ کا کہنا ہے کہ قاضی اجمل کی میت کو کنڈملیر سے حب منتقل کیا جارہا ہے۔ یادرہے کہ قاضی اجمل نے اپنا طیارہ خود تیار کیا تھا اور سیاحتی ٹور کی دعوت پر بلوچستان گئے تھے اور گزشتہ 3 روز سے لاپتہ تھے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔