کراچی ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ زرداری خود بھاگ جائیں ورنہ عوام بھگائیں گے۔ سندھ میں سرکار کا کوئی محکمہ کام نہیں کر رہا۔ پیپلزپارٹی کا دور ختم ہو چکا۔ سندھ کے سرکاری اسکولز میں بھیڑ بکریاں بندھی ہیں۔ وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں بلاول سے سوال کرو تو چلے جاتے ہیں۔ اسلام آباد میں سنتے ہیں زرداری کا بیٹا بڑی تقریریں کرتا ہے۔ سندھ آیا تو پتہ چلا کہ حالات کیا ہیں۔ قومی اسمبلی میں پرچی چیئرمین سے سوال کرو تو یہ چلے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کےسرکاری اسکولوں میں بھیڑبکریاں بندھی ہوئی ہیں۔ ان کادورختم ہوچکا، اب یہ آخری حربے استعمال کررہے ہیں۔ یہاں پر سرکار کا کوئی محکمہ کام نہیں کررہا۔ احتساب کی کمیٹی میں شرجیل میمن اور فریال تالپور بیٹھے ہیں۔