جلد ہی فضائی مسافر ائیر پلین موڈ آن کیےبغیر موبائل فون استعمال کر سکیں گے

جلد ہی فضائی مسافر ائیر پلین موڈ آن کیےبغیر موبائل فون استعمال کر سکیں گے
یورپی یونین میں اب جلد ہی فضائی مسافر پرواز کے دوران ائیر پلین موڈ آن کیےبغیر موبائل فون استعمال کر سکیں گے۔ یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ اب پرواز کے دوران ایئرلائنز میں بھی ہر قسم کے موبائل ڈیٹا سمیت فائیو جی ٹیکنالوجی کی سروسز فراہم کر سکتی ہیں ، 30 جون 2023 تک یورپی یونین کے رکن ممالک کو فائیو جی فریکوینسی بینڈ دستیاب بنانے کی ہدایت دے دی گئی ہے ۔جس کے بعد سے مسافروں کو جہاز میں سوار ہونے پر اپنا فون ایئر پلین موڈ پر نہیں کرنا پڑے گا اور مسافر پرواز کے دوران ہی اپنے فون کے ذریعےسے انٹرنیٹ ایپس استعمال کرنے ، کال کرنے اور آن لائن ویڈیوز دیکھنے جیسے تمام کام کرسکیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے نظام میں فائیو جی کی تیز ڈاؤن لوڈ سپیڈ کا فائدہ بھی اٹھایا جاسکتا ہے۔ موبائل نیٹ ورک ای ای کا کہنا ہے کہ یہ سو ایم بی پی ایس سے زیادہ ہوسکتی ہے اور یوں کوئی بھی فلم چند منٹوں میں ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن ہے۔پرواز کے دوران موبائل فون ائیر پلین موڈ پر لگانے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ موبائل سگنل آٹو میٹک فلائٹ کنٹرول سسٹم میں مداخلت نہ کرسکیں۔ امریکہ کی جانب سے یورپی یونین کے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکہ کا کہنا ہے کہ 5جی فریکوینسی طیاروں کی اڑان میں خلل بھی ڈال سکتی ہے اور یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ اس سے طیاروں کی بلندی کی پیمائش خراب ہوسکتی ہے۔ تاہم برطانوی فلائٹ سیفٹی کمیٹی کے سربراہ دائے وٹنگھم کے مطابق ہمیں تجربے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ سگنلز کی مداخلت کا خطرہ بہت کم ہے ، یورپی یونین اور برطانیہ میں اس پر مسئلہ نہیں بنایا گیا۔ فائیو جی کے لیے الگ فریکوینسی ہے اور امریکہ کے مقابلے یہاں اس کی پاور سیٹنگز فرق ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔