پبلک نیوز: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے، آزاد کشمیر اور پاکستان میں صبح 10 بجے ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی گئی جبکہ کوہالہ پل اور دیگر مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت سمیت شہر شہر ریلیاں منعقد کی جا رہی ہیں، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور کئی ماہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے رواں سال یوم یکجہتی کشمیر معمول سے ہٹ کر منایا جا رہا ہے۔
ریلیوں میں نہتے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جا رہا ہے۔