پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا پی آئی اے کو نوٹس جاری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا پی آئی اے کو نوٹس جاری

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو شئیرز کی قیمت میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے سی ایل کو نوٹس میں شئیرز کی غیر معمولی اتار چڑھاؤ پر جواب طلب کر لیا۔ پی آئی اے کے شئیرز میں قیمت کے ساتھ شئیرز کے حجم میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے غیر معمولی اتار چڑھاؤ کی وجوہات بھی طلب کر لی ہیں۔

جاری کردہ نوٹس میں پوچھا گیا ہے کہ پی آئی اے سے کو کیا پتہ ہے یا نہیں کہ شئیرز کی قیمت میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ کیا کیا وجوہات تھیں۔ مشاہدے میں آیا ہے کہ پچھلے دو ماہ میں پی آئی اے کے شئیرز کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا۔

ساتھ ہی ساتھ مذکورہ نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج قوانین اور سکیورٹی سیکشن 97 سکیورٹی ایکٹ 2012 کے تحت فوری جواب داخل کیا جائے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔