دنیا کا بلند ترین جھولا؟ ایڈونچر کے شوقین افراد ہوجائیں تیار

دنیا کا بلند ترین جھولا؟ ایڈونچر کے شوقین افراد ہوجائیں تیار

دبئی (پبلک نیوز) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی نے سیاحوں کو انجوائے فراہم کرنے کیلئے تھیم پارک میں لگایا جانے والا دنیا کا بلند ترین جھولا عوام کے لئے کھول دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے تھیم پارک میں سوائنگ رائیڈ نامی جھولا نصب کیا گیا ہے، جس کی گزشتہ دنوں کامیاب آزمائش بھی کی گئی اور اب اس کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ اس جھولے کی اونچائی 4 سو 60 ہے اور اسے دنیا کا بلند ترین جھولا قرار دیا جارہا ہے۔

جھولے میں بیٹھنے والے تھیم پارک کا فضائی نظارہ کرسکتے ہیں جبکہ وہ اونچی اڑان سے محظوظ بھی ہوسکیں گے۔

واضح رہے کورونا لاک ڈاؤن کے باعث دوبئی کی رونقین ماند پڑگئیں تھی اور سیاحوں نے دبئی کا رخ کرنا بند کردیا تھا۔ امید کی جاسکتی ہے کہ دنیا بھر کے سیاح اس جھولے سے ایڈوانچر ضرور حاصل کریں گے۔

Watch Live Public News