کشمیر کو آزادی دلانی ہے تو معاشی طاقت کو بھی ملانا ہو گا، وزیراعظم

کشمیر کو آزادی دلانی ہے تو معاشی طاقت کو بھی ملانا ہو گا، وزیراعظم
مظفر آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں کشمیر کو آزادی دلانی ہے تو عسکری طاقت کے ساتھ معاشی طاقت کو بھی ملانا ہو گا۔ یوم یکجہتی کشمیر پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں کشمیر کو آزادی دلانی ہے تو عسکری طاقت کے ساتھ معاشی طاقت کو بھی ملانا ہو گا۔آج ہمارے معاشرے میں تقسیم درتقسیم پیدا ہوچکی ہے یہ افسوسناک بات ہے، کہا جب کسی قوم میں اتفاق و اتحاد پیدا ہوتا تو وہ اپنے اہداف آسانی سے حاصل کرتے ہیں، یہاں تمام جماعتوں کا اتحاد دیکھ کر یقیناً بھارت پریشان ہو گا۔ وزیراعظم نے عالمی برادری کی مذہبی بنیادوں پر جانبداری کا ذکر کیا کہا مذہبی بنیادوں پر عالمی طاقتوں نے سوڈان کو تقسیم کیا، لیکن جب کشمیر کی بات آتی ہے تو جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا محاورہ سچ ثابت ہوجاتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیرکی وادی بےگناہ مسلمانوں کےخون سے سرخ ہوگئی، 75سال میں کشمیر میں لاکھوں لوگوں کو ظلم کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارت نےمقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کررکھا ہے، کشمیر کی وادی بے گناہ مسلمانوں کے خون سے رنگ گئی ہے، مودی نے 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کی، کشمیر پالیسی میں مزید جدت اور وسعت پیدا کرنا ہوگی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں باتیں یا نعرے نہیں کشمیر کاز کے لئے عملی اقدام کرنا ہوں گے۔ کہا بھارت ہماری طرف میلی آنکھ سے نہں دیکھ سکتا، پاکستان کے پاس ان کی میلی آنکھ نکال کر پاؤں تلے روندنے کی طاقت ہے، لیکن اگر کشمیر کو آزای دلانی ہے تو اس طاقت کے ساتھ معاشی طاقت کو بھی ملا نا ہو گا۔ ہمیں معاشی اورسیاسی استحکام لے کر آنا ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔