جرمنی: موسیقار نے ہوا میں معلق پیانو بجا کر سب کو حیران کردیا

جرمنی: موسیقار نے ہوا میں معلق پیانو بجا کر سب کو حیران کردیا
کیپشن: Germany: The musician surprised everyone by playing a piano suspended in the air

ویب ڈیسک: پیانو بجاتے موسیقار تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے لیکن کیا ہوا میں معلق پیانو بجاتا شخص آپ نے کبھی دیکھا ہے؟ ایک موسیقار نے یہ کردکھایا اور ہوا میں معلق پیانو بجاکر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

بتایا گیا ہے کہ پیانو کو ایک کرین کی مدد سے ہوا میں افقی حالت میں معلق کیا گیا۔ جسے موسیقار نے اونچائی پر بجایا۔ اس موقع پر شائقین کی ایک بڑی تعداد انہیں داد دینے کیلئے موجود تھی۔

موسیقار نے رات کے پہر میں جب ہوا میں پیانو کے سر چھیڑے تو ایک سماں بندھ گیا اور ہر کوئی موسیقار کی دھنوں میں کھو گیا۔

شائقین اس موقع پر موسیقار کی تصاویر بناتے رہے اور ان کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر بھی کرتے رہے۔

Watch Live Public News